اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، تہران کے شہر رے میں واقع حرم مطہرِ حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) کے خدام نے شہر رے کے مرکزی چوک سے جمع خوانی اور چراغ گردانی کی رسم ادا کرتے ہوئے حرم کی طرف جلوس نکالا اور اس ملکوتی بارگاہ کے اصلی صحن میں حضرت عبدالعظیم حسنی کے گنبد منور پر پرچم عزا لہرانے کی تقریب ہوئی۔ اس تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت ہوئی، زیارت نامہ پڑھا گیا اور آنجناب(ع) کے ایام وفات کی آمد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔/110
15 اپریل 2025 - 00:14
News ID: 1549376
.....
آپ کا تبصرہ